×
ٹک ٹاکر بہن کے قتل

پاکستان کے صوبے پنجاب کے ضلع گوجرانوالہ کی ایک سیشنز عدالت نے کم عمر لڑکی کے قتل کے الزام میں گرفتار بڑی بہن کو ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔

ٹک ٹاک کے ویوز پر جھگڑا

پندرہ سالہ زوبیہ اور ان کی بڑی بہن کے درمیان 30 اگست کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کے ویوز پر ایک جھگڑا ہوا تھا اور اہلخانہ کے مطابق بڑی بہن نے مبینہ طور پر اپنی بہن پر تیز دھار آلے سے حملہ کر دیا تھا۔ زوبیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی تھیں۔

والد کی معافی

ملزمہ آٹھ روز سے جیل میں قید تھیں۔ تاہم پیر کو عدالت میں ملزمہ کے والدین پیش ہوئے اور والد نے جج کو بتایا کہ وہ اپنی بیٹی کو معاف کرتے ہیں اور مقدمے کی پیروی نہیں کرنا چاہتے، جس کے بعد عدالت نے ملزمہ کی درخواست ضمانت پچاس ہزار کے مچلکوں کے عوض منظور کرلی اور انھیں جیل سے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔

_kill کے واقعات

30 اگست کو گوجرانوالہ میں دو بہنوں کے درمیان مبینہ طور پر ٹِک ٹاک کے ویوز سے شروع ہونے والے ایک معمولی جھگڑے کا اختتام ایک بہن کے قتل پر ہوا تھا۔

  • لدھے والا وڑائچ پولیس نے لڑکیوں کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 15 سالہ زوبیہ مناہل کے قتل کے الزام میں 18 سالہ بڑی بہن کو گرفتار کر لیا تھا۔
  • لدھے والا وڑائچ پولیس سٹیشن کے ایس ایچ او محمد افضل نے بی بی سی اردو کو بتایا تھا کہ ملزمہ سے آلہ قتل برآمد کر لیا گیا ہے۔

تھانہ لدھے والا وڑائچ میں درج کروائی جانے والی ایف آئی آر میں عبدالشکور خان مدعی ہیں، جو ملزمہ اور مقتولہ دونوں کے والد ہیں۔

مدعی کے مطابق وہ پیشے کے اعتبار سے ایک ڈرائیور ہیں اور ان کی چھ بیٹیاں اور ایک بیٹا ہے۔

ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ ان کے گھر میں مہمان آئے ہوئے تھے اور سب اہل خانہ صحن میں بیٹھے باتیں کررہے تھے کہ اچانک چھت سے شور کی آواز آئی۔ جب اہلخانہ چھت پر پہنچے تو انھوں نے دیکھا کہ دونوں بہنیں ’آپس میں پیسوں کے لین دین پر جھگڑا کر رہی تھیں۔‘

مزید معلومات کے لیے وطن نیوز ویب سائٹ وزٹ کریں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Author

usmanjaved13132@gmail.com

Related Posts

پشاور میں صوبائی اسمبلی کی عمارت کی علامتی تصویر

ثمر ہارون بلور کا سہیل آفریدی پر اربوں روپے کی کرپشن کا الزام

خیبر پختونخوا کی مشیر اطلاعات ثمر ہارون بلور نے جیو نیوز سے گفتگو میں سابق وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی پر اربوں روپے...

Read out all
اسلام آباد کی عدالت کی عمارت

26 نومبر احتجاج کیس: اسد قیصر سمیت چار پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر احتجاج کیس میں اسد قیصر، عاطف خان، لطیف کھوسہ اور فیصل امین...

Read out all
پی ٹی وی ڈراما اینڈ فلم اکیڈمی کے تربیتی اسٹوڈیو میں طلبہ کیمرے کی تربیت لیتے ہوئے

پی ٹی وی ڈراما اینڈ فلم اکیڈمی کی بحالی: نوجوانوں کو فلم سازی اور کلر گریڈنگ کی جدید تربیت ملے گی

وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے پی ٹی وی ڈراما اینڈ فلم اکیڈمی کو جدید تربیتی ادارے کے طور پر بحال...

Read out all
پیٹرول اسٹیشن پر گاڑی میں ایندھن بھرا جا رہا ہے

پیٹرول 15 روپے فی لیٹر سستا ہو سکتا ہے: وزیر پیٹرولیم

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ آئل ریفائنریز کے تعاون سے پیٹرول 15 روپے فی لیٹر تک سستا...

Read out all
نئی دہلی میں شمسی پینل اور ہوا کی ٹربائنیں قابل تجدید توانائی سربراہی اجلاس

بھارت قابل تجدید توانائی سربراہی اجلاس 2026 کا نئی دہلی میں آغاز

بھارت قابل تجدید توانائی سربراہی اجلاس اور نمائش 2026 کا نئی دہلی میں دو نومبر کو آغاز ہو گیا ہے، جس میں...

Read out all
گلیشیئر پگھلنے سے بہنے والی ندی موسمیاتی رپورٹ

موسمیاتی رپورٹ 2026: سولہ میں سے سات اشارے ریکارڈ سطح پر

موسمیاتی رپورٹ 2026 کے مطابق سولہ سیاروی اشاروں میں سے سات ریکارڈ سطح پر ہیں، کاربن ڈائی آکسائیڈ چار سو اٹھائیس حصے...

Read out all