اسلام آباد (وطن نیوز) — پاکستان میں سموگ کی صورتحال بدستور خطرناک ہے۔ بدھ کے روز ملتان کے قریب قادرپور راں کا ایئر کوالٹی انڈیکس (اے کیو آئی) 625 ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد یہ دنیا کا آلودہ ترین شہر بن گیا جبکہ ملتان 614 کے ساتھ دوسرے اور سرگودھا 601 کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
دنیا کے 100 آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پاکستان کے 34 شہر شامل ہیں۔ ننکانہ صاحب میں اے کیو آئی 574، صادق آباد میں 564 جبکہ لاہور میں 321 ریکارڈ کیا گیا۔ بہاولپور میں اے کیو آئی 214 رہا۔
گزشتہ روز کے مقابلے میں کچھ بہتری دیکھی گئی — قادرپور راں کا اے کیو آئی 1061 سے گھٹ کر 625 اور ملتان کا 971 سے 614 پر آ گیا۔
دوسری جانب سموگ کے باعث پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ لاہور سے راولپنڈی منتقل کر دیا ہے۔
حکومت نے رواں ہفتے فضائی آلودگی کی ذمہ داری بھارت میں دیوالی کے موقع پر آتش بازی سے اٹھنے والے دھوئیں پر ڈالی ہے۔
رپورٹ: رضوان چوہدری