×

سیالکوٹ (وطن نیوز) — معروف ٹک ٹاکر مسٹر پتلو (محمد انصر) کی مہندی کی تقریب میں بھگدڑ مچنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 13 زخمی ہو گئے۔

ڈسکہ روڈ پر فراز اسپورٹس اسٹیڈیم میں گزشتہ روز ہونے والی تقریب میں انعامی قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا تھا جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ اسٹیڈیم کے باہر جمع تھے۔ داخلی دروازہ کھلتے ہی دھکم پیل شروع ہو گئی اور کئی افراد گر کر کچلے گئے۔

ریسکیو 1122 کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور زخمیوں کو علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال حکام کے مطابق 30 سالہ عقیل، جو بڑھا گورایہ کا رہائشی تھا، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ زخمیوں میں ریحان ارشد، رفیق، علی ظفر، اعظم، یاسر، منور علی، ارشد، راشد، سرفراز، دانش، ریحان رفاقت، ذوالفقار اور علی شامل ہیں۔

حادثے کے بعد تقریب کا بقیہ حصہ منسوخ کر دیا گیا۔

رپورٹ: رضوان چوہدری

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Author

firstone7117517@gmail.com

Related Posts

بیلیز کے ماچاکا جنگلات میں درخت لگاتے ہوئے رضاکار

ماچاکا جنگلاتی ذخیرے کی بحالی کے لیے 160 رضاکاروں نے 190 درخت لگائے

30 اکتوبر 2026 کو بیلیز کے ماچاکا جنگلاتی ذخیرے میں تقریباً 160 رضاکاروں نے 190 درخت لگائے، جو کم از کم 200...

Read out all

لاہور میں سموگ کا زور؛ اے کیو آئی 419 تک پہنچا، اسکولوں کی بندش پر تاحال خاموشی

لاہور (وطن نیوز) — لاہور میں سموگ کا زور برقرار ہے اور فضائی آلودگی خطرناک حدوں کو چھو رہی ہے۔ گزشتہ ہفتے...

Read out all
ڈیواس قوانین سے پہلے ری سائیکلنگ مرکز میں کاغذ کی گانٹھیں

کاغذ کی ری سائیکلنگ خطرے میں: یورپ کے نئے ڈیجیٹل نظام پر صنعت کا انتباہ

کاغذ کی ری سائیکلنگ کرنے والوں نے یورپی یونین سے کہا ہے کہ دوبارہ حاصل شدہ کاغذ کے لیے ڈیواس نظام کو...

Read out all
انطالیہ میں کاپ31 سے پہلے کانگو بیسن کا جنگل اور دریا

کاپ31 میں کانگو بیسن کی آواز: انطالیہ سے پہلے ترکی کا کانگو سے قریبی رابطہ

برازاویل میں ترکی کے سفیر نے کہا ہے کہ انقرہ کانگو کے اداروں کے ساتھ مل کر کاپ31 میں کانگو اور کانگو...

Read out all
تازہ سبزیاں

عالمی خوراک کی قیمتیں تقریباً چار سال کی بلند ترین سطح پر، عالمی بینک نے مزید اضافے کی پیش گوئی کر دی

عالمی خوراک کی قیمتوں کا اشاریہ ستمبر میں 136 پوائنٹس تک پہنچ گیا ہے، اور عالمی بینک نے 2026 میں 10 فیصد...

Read out all

فخر زمان کی سنچری نے پاکستان کو سہ ملکی سیریز کا ٹائٹل دلا دیا، سری لنکا کو فائنل میں شکست

فخر زمان کے 127 رنز کی بدولت پاکستان نے لاہور میں سری لنکا کو تین وکٹوں سے شکست دے کر سہ ملکی...

Read out all