واشنگٹن (وطن نیوز) — امریکا کے مڈٹرم انتخابات میں ناسا کے تین خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔خلاباز انیل مینن، جیسکا واٹکنز اور لوک ڈیلانی نے زمین سے تقریباً 250 میل (400 کلومیٹر) دور خلا میں الیکٹرانک بیلٹ پُر کیے جو خفیہ (انکرپٹڈ) طریقے سے انتخابی حکام کو ارسال کر دیے گئے۔انیل مینن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنا کمرہ ہی پولنگ بوتھ بنا۔ ان کے ووٹ ٹیکساس کی ہیرس کاؤنٹی کو بھیجے گئے جہاں ناسا کا جانسن اسپیس سینٹر واقع ہے۔واضح رہے کہ خلاباز 1997 سے خلا سے ووٹ ڈال رہے ہیں جب ٹیکساس کی مقننہ نے اس کی اجازت دی تھی۔ اس بار کے مڈٹرم انتخابات منگل 3 نومبر کو ہوئے جن میں ایوانِ نمائندگان کی تمام 435 نشستوں سمیت کئی اہم عہدوں کے لیے ووٹنگ ہوئی۔رپورٹ: رضوان چوہدری