×
افغان طالبان حکومت

افغانستان میں طالبان حکومت کی وزارتِ معدنیات و پیٹرولیم نے پیر کے روز کابل میں ’ڈیلٹا انٹرنیشنل‘ نامی سعودی کمپنی کے ساتھ تیل اور گیس تلاش کرنے اور اسے نکالنے کا معاہدہ کیا ہے۔

معاہدے کی تفصیلات

طالبان کے وزیرِ معدنیات و پٹرولیم ہدایت اللہ بدری اور ڈیلٹا انٹرنیشنل کے چیف ایگزیکٹو شاہر التقی نے اس دستاویز پر دستخط کیے۔ جبکہ طالبان حکومت کے نائب وزیر اعظم ملا عبدالغنی برادر اور افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق نمائندے زلمے خلیل زاد معاہدے کی تقریب میں موجود تھے۔

سرمایہ کاری کا منصوبہ

معاہدے کے تحت سعودی کمپنی کشک۔تیرپل کے علاقے میں تیل اور گیس تلاش کر کے اسے نکالے گی۔ طالبان کی وزارتِ معدنیات و پٹرولیم کے مطابق کشک۔تیرپل کا علاقہ تقریباً 22 ہزار مربع کلومیٹر پر محیط ہے اور ہرات اور بادغیس صوبوں میں واقع ہے۔

  • ڈیلٹا انٹرنیشنل ابتدائی مرحلے میں گیس کے سات بلاکس کی تلاش اور نکالنے کے عمل کے لیے 20 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔
  • اس علاقے میں تلاش کی مدت آٹھ سال جبکہ معاہدے کی مدت 25 سال مقرر کی گئی ہے۔

معاشی اثرات

امید کی جا رہی ہے کہ یہاں سے تیل کی اور گیس نکلنے کی صورت میں افغانستان کو درکار پیٹرولیم مصنوعات کی ضرورت پوری ہو سکے گی اور منصوبے پر کام کے آغاز سے بے روزگار افغانوں کی بڑی تعداد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔

زلمے خلیل زاد نے اس معاہدے پر دستخط کو سرمایہ کاری کے حصول کے لیے افغانستان کی آمادگی کی علامت قرار دیا اور کہا کہ یہ ملک اپنے قدرتی وسائل، بالخصوص گیس کو نکالنے اور اس کی ’افغانستان سے باہر ترسیل اور برآمد کے لیے قابلِ ذکر اور بہت بڑی سرمایہ کاری حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہے۔‘

تفصیلی معلومات کے لیے وطن نیوز کا ربط ملاحظہ فرمائیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Author

usmanjaved13132@gmail.com

Related Posts

کانگو بیسن میں جنگل کی مٹی میں درختوں کے پودے لگاتے رضاکار

کانگو اگنیے میں دو لاکھ درختوں کے ساتھ اقوام متحدہ کی شجرکاری دہائی کا قبل از وقت آغاز کرے گا

جمہوریہ کانگو 6 نومبر 2026 کو اگنیے میں دو لاکھ سے زائد درخت لگا کر اقوام متحدہ کی شجرکاری اور جنگلات کی...

Read out all
پلاسٹک کی بوتلیں چھانٹتے ہوئے ری سائیکلنگ کارکن

سیرا لیون: یو این ڈی پی 20 اختراع کاروں کو پلاسٹک فضلے سے کاروبار بنانے کی تربیت دے رہا ہے

یو این ڈی پی نے فری ٹاؤن میں سیرا لیون کے 20 اختراع کاروں کے لیے تین روزہ تربیتی پروگرام شروع کیا...

Read out all
ترکی کا سبز اسٹیل پلانٹ، شمسی پینل اور سبز ہائیڈروجن پائپ لائنز

کاپ31 میں ترکی 6 ارب ڈالر کے صنعتی ڈی کاربنائزیشن پلیٹ فارم کی نقاب کشائی کرے گا

ترکی کاپ31 میں اپنے صنعتی ڈی کاربنائزیشن سرمایہ کاری پلیٹ فارم کی نقاب کشائی کرے گا جس کا ہدف 2030 تک 6...

Read out all
برطانوی سائبر انتباہ

برطانوی سائبر انتباہ: 2028 تک اہم ڈھانچے پر مصنوعی ذہانت کے حملے کا خدشہ

برطانیہ کے قومی سائبر سیکیورٹی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ مصنوعی ذہانت سے چلنے والا تاوانی حملہ 2028 تک ملک کے...

Read out all
خلیجی سیاحت

خلیجی سیاحت: دبئی سے العلاء تک خلیج کی حسین ترین منزلوں کا مکمل گائیڈ

خلیج کی سیاحت کا تفصیلی گائیڈ: دبئی، ابوظہبی، دوحہ، عمان، بحرین اور سعودی عرب کی بہترین منزلیں، موسم، تجربات اور سفر کی...

Read out all
کینسر خون ٹیسٹ

کینسر خون ٹیسٹ: انگلینڈ میں جلد تشخیص کا دنیا کا پہلا بڑا تجربہ شروع

انگلینڈ میں کینسر کی جلد تشخیص کے لیے دنیا کا پہلا بڑا تجربہ شروع: 200 کلینکوں میں خون کے ٹیسٹ سے 20...

Read out all