×

لاہور (وطن نیوز) — قصور کے قصبہ کنگن پور کے گاؤں محمود خانیکے میں گھر کی پکی کھیر میں چھپکلی گرنے کا افسوسناک واقعہ پورے خاندان کی جان لے گیا۔ چھ روز کے دوران گھر کے پانچوں افراد جان کی بازی ہار گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں قاسم، ان کی اہلیہ حسنہ اور ان کے تین بیٹے ناظم، آصف اور امانت شامل ہیں۔ پولیس اور مقامی لوگوں کے مطابق 22 اکتوبر کو گھر میں پکی کھیر کھانے کے بعد سب سے پہلے ناظم کی طبیعت بگڑی۔ کھیتی باڑی کرنے والے اس خاندان نے ناظم کا پیر سے دم کروایا مگر کوئی فرق نہ پڑا۔ تین روز یونہی گزر گئے، جس کے بعد 25 اکتوبر کو گھر کے تمام افراد کو کنگن پور لے جایا گیا، جہاں سے انہیں ڈی ایچ کیو قصور ریفر کیا گیا اور پھر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

لاہور جنرل ہسپتال میں سب سے پہلے ناظم کا انتقال ہوا، جسے اسی روز بغیر کسی قانونی کارروائی کے دفن کر دیا گیا۔ ایک روز بعد قاسم اور ان کے دونوں بیٹوں امانت اور آصف کا بھی انتقال ہو گیا۔ جب باپ بیٹوں کی نماز جنازہ ادا کی جا رہی تھی تو اسی دوران حسنہ بھی ہسپتال میں چل بسیں۔

بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق وفات سے قبل قاسم نے پولیس کو بتایا تھا کہ گھر میں کھیر پکی تھی جو سب نے کھائی۔ کھیر میں ایک چھپکلی گری تھی جسے نکال کر پھینک دیا گیا اور کھیر کا کچھ حصہ بھی ضائع کر دیا گیا، تاہم باقی کھیر گھر والوں نے کھا لی۔ پولیس کے مطابق ضابطہ فوجداری کی دفعہ 174 کے تحت کارروائی کرتے ہوئے تمام نعشیں ورثا کے حوالے کر دی گئی ہیں۔ ناظم کے علاوہ تمام افراد کا پوسٹ مارٹم کروایا گیا ہے اور جسمانی نمونے فرانزک تجزیے کے لیے بھجوا دیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاندان کی کسی سے کوئی دشمنی نہ تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Author

firstone7117517@gmail.com

Related Posts

شوہر کے انتقال کے بعد ذہنی توازن بگڑا، تین سال کی جدائی؛ آسیہ کی گھر واپسی

لاہور (وطن نیوز) — تین سال کی جدائی، ایک ماں کی واپسی — اور ایک خاندان کی ادھوری خوشیاں مکمل ہو گئیں۔...

Read out all
United Nations General Assembly hall in New York during a session, carbon credits

اقوام متحدہ کی ماہر کی وارننگ: کاربن کریڈٹ مارکیٹیں موسمیاتی عمل کو نقصان پہنچا سکتی ہیں

اقوام متحدہ کی خصوصی نمائندہ الیزا مورگیرا کی وارننگ: کاربن کریڈٹ مارکیٹیں ممالک کی موسمیاتی اور انسانی حقوق کی ذمہ داریوں سے...

Read out all
Community volunteers planting young trees in a neighbourhood garden, green ambassador

اپنی کمیونٹی میں گرین ایمبیسیڈر کیسے بنیں

معلوماتی تحریر: گرین ایمبیسیڈر کیا کرتا ہے، قائم شدہ پروگرام کیا چاہتے ہیں، اور اپنی کمیونٹی میں موسمیاتی عمل شروع کرنے کے...

Read out all
گرفتاری کے بعد ہتھکڑی لگے ہاتھ، سلاخوں کے پیچھے

لاہور: جھوٹے مقدمے میں پھنسائے گئے شہری کا معاملہ، سب انسپکٹر گرفتار

لاہور میں جھوٹا مقدمہ درج کرکے شہری کو گرفتار کرنے والا سب انسپکٹر گرفتار ہوگیا ہے؛ محکمانہ انکوائری رپورٹ میں اسے قصوروار...

Read out all
امریکی فوج کا بلڈوزر میدان میں خندق کھود رہا ہے، علامتی تصویر

امریکی فوج کی بڑے پیمانے پر عارضی تدفین کی مشق، کوریا جنگ کے بعد پہلی مرتبہ

امریکی فوج نے فورٹ بریگ میں آپریشن ڈریگن کووننٹ کے دوسرے مرحلے کے تحت بڑے پیمانے پر عارضی تدفین کی مشق کی...

Read out all

بھوٹان میں گلیشیئر جھیل پھٹ گئی: سیلاب سے گرم چشمے تباہ، بھارت کی دو ریاستوں میں الرٹ

بھوٹان کے ضلع گاسا میں شنتافو گلیشیئر جھیل پھٹنے سے سیلاب آ گیا، گرم چشموں کا کمپلیکس بہہ گیا اور بھارت کی...

Read out all